حیدرآباد۔30۔دسمبر (اعتماد نیوز)سال نو کے آمد سے قبل 31دسمبر کو مد .طر رکھتے ہوئے سٹی پولیس نے تحدیدات کو نافذ کردیا ہے۔ چنانچہ سٹی پولیس کے مطابق 31دسٹبر کو رات 10تا 2بجے تک فلائی اور بند رہینگے۔چنانچہ پولیس کے مطابق پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے اور آؤٹر رنگ روڈ پر اےئر ٹکٹ رکھنے والے افراد کو ہی داخلہ دیا جائیگا۔اسکے
علاوہ نکلس روڈ ‘ٹینک بنڈ‘اور این ٹی آر پارک پر رخ کو موڑ دیا جائیگا۔ اسی طرح بار اور پبس میں رات بارہ بجے تک اور رات ایک بجے تک ہوٹلوں میں جشن منانے کی اجازت رہیگی۔اسکے علاوہ حیدرآباد پولیس کی جانب سے کئی اہم چوراہوں پر گاڑی کے تیزی کو جانچنے کے لئے اور شراب پیکر گاڑی چلانے والے افراد کی جانچ کے لئے خصوصی تلاشی مہم اور ویڈیو فوٹیج کو بھی نصب کیا گیا ہے